پاکستان کا اسرائیلی مظالم کیخلاف جنوبی افریقا کے عالمی عدالت انصاف جانے کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کےعالمی عدالت انصاف میں جانےکاخیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے مقبوضہ…

کراچی شہر میں آج سے 30 نئی بسوں کا اضافہ،وزیراعلیٰ سندھ افتتاح کریں گے

کراچی شہر میں عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی کے معاملے پر پیش رفت کرتے ہوئے آج سے 30 نئی بسوں کا اضافہ کردیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ آج 30 بسوں کا افتتاح کریں گے۔ شہر میں 30 نئی بسیں سڑکوں پر لانے کے سلسلے میں مزار قائد کے…

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرکے پاکستان کی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہاکہ برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت…

لکی مروت، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد قتل

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ پر فائرنگ کردی۔ پولیس کاکہنا ہےکہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں دو خواتین اور دو بچےسمیت…

کوہاٹ، ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

پولیس کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر رات گئے لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دس سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔ دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں میں لائس…

شدید دھند سے کئی مقامات پر موٹرویز بند، پروازیں متاثر

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی کڑاکے کی سردی کے ساتھ شدید دھند کا راج جاری ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث مختلف ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن متاثر رہا جس سے 30 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ…

سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست جاری، پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں 145 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست ریٹرننگ افسران کو بھجوائی ہے، اس میں تحریک انصاف کا انتخابی نشان شامل نہیں ہے۔ تحریک انصاف سمیت 12 سے…

غیرملکی جریدے میں بانی پی ٹی آئی کا مضمون اے آئی کا کارنامہ ہے،مرتضیٰ سولنگی

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے غیر ملکی جریدے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے مضمون کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا کارنامہ قرار دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ غیر ملکی جریدے میں مضمون انہوں نے نہیں لکھا،…

عمران خان کا 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالا جیل راولپنڈی میں 9 مئی سے متعلق 12…

عام انتخابات میں ٹکٹوں سے محروم ن لیگی رہنماؤں کو بھی ایڈجسٹ کریں گے،سینیٹر عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جن اراکین کو ٹکٹ نہیں دیے جارہے، انہیں سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ انتخابات کے دوران ضروریات کے تحت سیاسی…