9 مئی کیس، عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں پر سماعت ہوئی،انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے…

بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس، نگران وزیرِ اعظم طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کے کیس میں کہا کہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق 55 لاپتہ بلوچ طلباء پیش کریں ورنہ نگران وزیرِ اعظم پیش ہوں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلباء کی عدم بازیابی پر 29…

شیخ رشید عدالت میں پیش، وکلاء کو اگلی سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت

کار سرکار میں مداخلت پر بنائے گئے مقدمے کے سلسلے میں شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز خان کے ہمراہ مری کی سول عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے شیخ رشید کے وکلاء کو اگلی سماعت…

عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا، شیر تو بلی نکلا، بلاول بھٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کو نشانے پر لیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا ہے، شیر تو بلی نکلا۔ دیربالا میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ لاہور کے…

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں، وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اصغر خان اکیڈمی میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو تمام ممالک بالخصوص ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے لیکن اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا…

باجوڑ کی تحصیل خار میں زوردار دھماکا، ایک شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس نے باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے پیشتو میں ہونے والے دھماکے کے بعد…

وزارتِ ہوابازی کی ویب سائٹ پر سائبر حملے، ویب سائٹ غیر فعال

وزارتِ ہوابازی کی ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں دوسرا سائبر حملہ کیا گیا ہے ، وزارتِ ہوابازی کی ویب سائٹ ایک بار پھر ہیک کرلی گئی ہے، ویب سائٹ پر غیر ملکی زبان میں پیغام آتا رہا اور ویب سائٹ مکمل غیر فعال ہوگئی۔ وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ…

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

نجی نیوز چینل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شوکت یوسف زئی کو پشاور ائرپورٹ سے تحویل میں لے لیا،پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔ دریں اثنا پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس…

ہرقیمت پر اکثریتی حکومت بناکر، شہباز پنجاب اور نواز وفاق سنبھالیں گے، رانا ثنا

پاکستان مسلم لیگ ن کا الیکشن کے بعد کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے ن لیگ کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے نجی میڈیا کو بتایا کہ ان کی رائے میں شہباز شریف کو پنجاب کی ہی باگ ڈور سنبھالنی چاہیے، اور ہمارے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار…

نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل، 27 نومبر کو دلائل طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ہم نے ایک 'سیکوینس…