آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور، خاص طور پر علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد کی قیادت جیک…

گورنر ہاؤس پنجاب میں اسرائیلی برانڈز، غیر ملکی مشروبات، مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد

گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برانڈز،غیر ملکی مشروبات اور مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے لاہور میں راجہ پرویز اشرف، علی گیلانی،چوہدری منظور اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔ گورنر کا…

سیستان میں پاکستانیوں کا قتل، پاکستان نے ایرانی حکام سے لاشوں کی شناخت کیلئے قونصلررسائی مانگ لی

پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کیلئے ایران سے قونصلررسائی مانگ لی۔ دفترخارجہ کے مطابق مہرستان کاؤنٹی میں 8 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے اور واقعہ پاک ایران سرحد سے230 کلومیٹر دور…

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیرپروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیرپروفیسر خورشید احمد 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ترجمان جماعت اسلامی کےمطابق پروفیسر خورشید احمد کا انتقال برطانیہ کےشہرلیسٹر میں ہوا۔ مرحوم پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کےسابق نائب امیر اورسینٹر بھی…

حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر غزہ مارچ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں…

دہشتگرد افغانستان سے آپریٹ کررہے ہیں، افغانستان دہشتگردوں کو لگام ڈالے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے آپریٹ کر رہے ہیں، افغانستان دہشت گردوں کو لگام ڈالے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ دورہ بیلا روس میں زراعت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون پر بات ہوئی۔ انہوں نے…

ملک میں پولیو ویکسین سے انکار کرنیوالے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں پولیو ویکسین سے انکار کرنے والے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ34 ہزار میں 27 ہزار والدین…

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو مبارک باد دی…

ڈی جی خان: قبائلی عمائدین کا خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کے قبائل نے خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی خان کے قبائلی علاقے باجھہ میں عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں عمائدین کا کہنا تھا دہشت گردوں نے علاقے میں بھتہ…

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں جولائی2021 سے دسمبر 2022 تک زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے گئے، یہاں 22 مریضوں کو زائدالمیعاد اسٹنٹ…