اسلام آباد ہائیکورٹ، سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست کی سماعت آج تک ملتوی

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پرمشتمل بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسلام آباد میں سینکڑوں ماتحت عدلیہ کے ججز موجود ہیں،…

اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں: اسماعیل ہنیہ

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کا عندیہ دے دیا۔ ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، حماس نے اپنا مؤقف قطر کے بھائیوں اور ثالثوں کو پہنچادیا ہے۔ اس حوالے سے…

غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات میں اہم پیش رفت

صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کے صدر نے قطر میں حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو…

نواز شریف آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ 21 نومبر کو نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا اور نوازشریف عدالت میں پیش ہوں گے۔ نوازشریف مری میں لیگل ٹیم سےاپنے کیسزکےبارے مشاورت کریں گے اور کل 21 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے،سابق…

غزہ میں صیہونی جارحیت جاری: شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 ہوگئی

غزہ میں صیہونی جارحیت 45 ویں روز بھی جاری ہے، بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے صیہونی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادتگاہوں کو بھی نہ بخشا۔ عرب میڈیا کے…

جنگ کے اختتام پر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ کسی فلسطینی کو غزہ سے بے دخل نہ کیا جائے، تنازعہ کا نتیجہ کیا نکلے گا کہنا مشکل ہے، جنگ کے اختتام پر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ کے اختتام پر فلسطینی ریاست کا…

فیض آباد انکوائری کمیشن کا دھرنے سے متعلق پیمرا سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس کی صدارت سابق آئی جی اختر شاہ…

روضہ رسول کریم ﷺکے خادم شیخ عبدہ علی انتقال کرگئے

روضہ رسول کریم ﷺکے خادم شیخ عبدہ علی انتقال کرگئے۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ عبدہ علی ادریس شیخ حجرہ مبارکہ کی دیکھ بھال پر مامور تھے۔ شیخ عبدہ علی کے ذمے مسجد نبویﷺ کھولنے، بند کرنے، روشن اور معطر کرنا بھی تھا۔ رپورٹ کے…

الشفا اسپتال سے بچائے گئے 28 نومولود بچے مصر منتقل کر دیے گئے

غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال میں بچائے گئے نومولود بچوں کو علاج کے لیے مصر منتقل کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی ریڈ کراس سوسائٹی اور مصری میڈیا کے مطابق 28 نومولود بچوں کو الشفا اسپتال سے مصر منتقل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ…

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایتی ریفرنس خارج کردیا

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کا جائزہ لیا گیا۔ سردارطارق مسعود کےخلاف آمنہ ملک نے شکایت کی تھی جس پر انہیں بھی نوٹس جاری کیا گی تھا، جسٹس سردار…