اسلام آباد: غیر ملکی سفارتکار فلیٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا

0 5

وفاقی دارالحکومت میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ سے غیر ملکی سفارتکار کی لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لاش کی شناخت جرمن سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری تھامس فلڈر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، سفارتکار کی موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوگا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ سفارتکار کی موت کے حوالے سے جرمن سفارتخانے کو بھی اطلاع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق جرمن سفارتکار اس سے پہلے ایک مرتبہ معمولی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوا تھا، دو دن دفتر نہ پہنچنے پر جرمن سفارتخانے نے فلیٹ کا دروازہ توڑا تو سفارتکار مردہ پایا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.