پاکستان کے سہیل عدنان نے برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

0 6

پاکستان کے سہیل عدنان نے برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

پاکستان کے سہیل عدنان نے انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں مصر کے ٹاپ سیڈ پلیئر معیز تعمیر المغازی کو پورے پانچ گیم کے بعد ہرایا۔

ایک موقع پر سہیل عدنان دو ایک کے خسارے میں تھے لیکن اُنہوں نے عمدہ کم بیک کرتے ہوئے 2-3 سے مقابلہ اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میں سہیل عدنان کی جیت کا اسکور 5-11، 11-5، 11-6 ، 7-11 اور 5-11 رہا ۔ 18 برس بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی برٹش جونیئر کا انڈر 13 کیٹیگر ی کا فائنل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

2007 میں ناصر اقبال نے آخری مرتبہ برٹش جونیئر انڈر 13 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے برٹش جونیئر اوپن اسکوائش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی سہیل عدنان کو مبارکباد دی اور کہا کہ سہیل عدنان نے چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ سہیل عدنان نے 18 برس بعد برٹش جونیئر اوپن سکوائش جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا، ان کی جیت پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.