ویڈیو: افریقی بولر کے جان بوجھ کر گیند مارنے پر بابر اعظم غصے میں آگئے

0 5

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور جنوبی افریقا کے بولر ویان مولڈر کے درمیان کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران تلخ کلامی کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر ویان مولڈر نے سارا غصہ بابراعظم کو گیند مار کر نکال دیا۔

بابر اعظم کو جب ویان مولڈر نے گیند کرائی تو بابر نے گیند روک دی، مولڈر بھاگ کے آئے اور انہوں نے نے بال وکٹ کے بجائے وکٹ سے کافی فاصلے پر کھڑے بابرکو دے ماری، بولر کی اس حرکت پر بابر اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے۔

بابراعظم نے غصے سے ویان مولڈر کو گھورا اور وکٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ اُنہیں بال کس طرف پھینکنی چاہیے تھی۔

ان دونوں کھلاڑیوں کی درمیان جھگڑا بڑھتا ہوا نظر آیا تو جنوبی افریقا کے کھلاڑی ایڈم مارکرم نے آ کر صورتحال کو سنبھالا۔

دوسری جانب کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ عام طور پر بابر ردعمل نہیں دیتے، وہ انتہائی خاموش طبیعت کے انسان ہیں لیکن آج بابر بھی برہم ہوگئے۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے ہیں، پاکستان اب بھی 208 رنز کے خسارے میں ہے جب کہ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے مزید 8 وکٹیں درکار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.