سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پیشکش سے متعلق بات درست کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے۔
سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنا ہمارا حق ہے، بانی سے ملاقات کرانا کوئی غیرقانونی کام نہیں ہے، بانی سے تفصیل سے ایک ایک پہلو پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت سے بار بار کہہ چکے ہیں تفصیل سے بانی سے ملاقات کے لیے ٹائم دیا جائے، چھوٹے کمرے میں انفرادی طور پر ریکارڈڈ ملاقات ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہرچیزکا ایک وقت ہوتا ہے، بانی نےمذاکرات کا ایک دروازہ کھولا ہے، میرے علم میں یہی ہے کہ بانی کو آفر کی گئی ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سے مذاکرات کو ٹھیس نہیں پہنچے گی، اس کیس میں کچھ بھی نہیں بریت کا کیس ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں جھوٹے کیسز بنانا بند کرو، اگر کوئی سنجیدہ پیشرفت ہوئی تو 31 جنوری کی ڈیڈلائن کو بڑھایا جا سکتا ہے۔