تیونس میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا کر الٹ گئیں، 27 تارکین وطن ہلاک

0 7

وسطی تیونس میں تارکین وطن کی دو کشتیاں آپس میں ٹکرا کر الٹ گئیں، خواتین اور بچوں سمیت27 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کشتیوں کو حادثہ صفاقس شہر کے ساحل کے قریب پیش آیا، مسافروں کا تعلق افریقی ممالک سے تھا جو یورپ جا رہے تھے۔

کوسٹ گارڈ نے ریسکیوآپریشن میں 83 تارکین وطن کو بچا لیا جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں نیشنل گارڈ کی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.