برطانوی حکومت نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں مشتبہ طور پر ملوث افراد کو سفر کرنے، موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے استعمال سے روک دیا جائے گا۔
انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد پر سوشل میڈیا کے تمام نیٹ ورکس، بعض افراد سے تعلق رکھنے اور مالی معاملات رسائی پر پابندی بھی لگائی جاسکے گی اور مشتبہ افراد کے خلاف عبوری سیریس کرائم پریونشن آرڈر استعمال ہوگا۔
مزید برآں حکومت مجوزہ قوانین کے نفاذکیلئے آئندہ چند ہفتوں میں قانون پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔