کِس کو کھلائیں؛ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کنفیوژ

0 9

جنوبی افریقا کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل قومی ٹیم کو پچ نے کنفیوژ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود نے کہا کہ دونوں ٹیموں کی بیٹنگ کے بعد ہی پچ کی اصل نوعیت کا پتہ چلے گا، حتمی اسکواڈ کا فیصلہ میچ سے قبل کنڈیشنز کے مطابق کیا جائے گا۔

کپتان شان مسعود نے آل راؤنڈر عامر جمال کو ٹیم کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فاسٹ بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی کارآمد ہیں، اس ٹیسٹ میچ میں دیگر بالرز کا کردار بھی اہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے ماہر اسپنر کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے، شان نے جنوبی افریقا کی برتری کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے، اس نے مسلسل 6 میچز جیتے تاہم پاکستان نے بھی پچھلے دنوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

ٹیسٹ کپتان نے پہلے میچ میں ناکامی پر کہا کہ ٹیم کے پاس مطلوبہ اسکور نہیں تھا، جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.