غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے
صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی کو اپنے بھیانک اور وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 26 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ میں واقع خان یونس کے المواصی علاقے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں کم از کم گیارہ افراد شہید اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں جن میں پانچ بچے اور خواتین بھی شامل ہیں-
المنار چینل نے آج جمعرات کی صبح المواصی علاقے میں صیہونی حکومت کے تازہ ترین ہولناک قتل عام کے دوران غزہ پولیس کے سربراہ "محمود صلاح” اور ان کے نائب "حسام مصطفی شہوان” کی شہادت کی خبر دی ہے۔