2 مطالبات ہیں، ان پر عملدرآمد ہوگا تو حکومت سے بات آگے بڑھے گی: شوکت یوسفزئی

0 16

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم اپنے 2 مطالبات سے پیچھےنہیں ہٹیں گے، حکومت کے پاس مذاکرات کے لیے 30 جنوری تک کا وقت ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے اپنا ایجنڈا فائنل کرلیا ہے، تمام گرفتارکارکنوں کی رہا ئی، 9 مئی اور 26 نومبر کےواقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے 2 مطالبات ہیں، ہمارے دو نکات پر عملدرآمد ہوگا تب بات چیت آگے بڑھ سکےگی، ان دو مطالبات پر پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سےسول نافرمانی کی تحریک برقرار ہے، حکومتی کمیٹی کارویہ سنجیدہ رہا، مطالبات پرعملدرآمد ہوا تو تحریک کی واپسی پر بات ہو سکتی ہے لیکن اگر حکومت نے دو نکات پر لچک نہ دکھائی تو سول نافرمانی کی تحریک جاری رہےگی۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس 30 جنوری تک کا وقت ہے، تحریک انصاف احتجاج کے لیے اپنا لائحہ عمل بنائےگی۔

واضح رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان گزشتہ ماہ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.