عدلیہ اور پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم قابل مذمت ہے، راغب نعیمی

ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا کہنا تھا کہ کسی جماعت یا فرد کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ حب الوطنی کے نام پر قوم کو تقسیم در تقسیم کرے، بے شک جب کوئی جماعت حکومت میں ہو تو وہ ریاستی اداروں کیساتھ سیم بیچ پر ہوتی ہے اور جب وہ اقتدار سے ہٹ جائے تو اس کے سوشل میڈیا کے ہینڈلر ریاستی اداوں کی ٹرولنگ شروع کر دیتے ہیں۔

0 155

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ریاستی اداروں عدلیہ اور پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، انصاف کی فراہمی آزاد عدلیہ، مضبوط دفاع مضبوط افواج سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی جماعت یا فرد کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ حب الوطنی کے نام پر قوم کو تقسیم در تقسیم کرے، بے شک جب کوئی جماعت حکومت میں ہو تو وہ ریاستی اداروں کیساتھ سیم بیچ پر ہوتی ہے اور جب وہ اقتدار سے ہٹ جائے تو اس کے سوشل میڈیا کے ہینڈلر ریاستی اداوں کی ٹرولنگ شروع کر دیتے ہیں۔

جامعہ نعیمیہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایسے ہی حکومت اترنے والی جماعت کے جلسوں میں ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک اور تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت معاشرے میں منفی پراپیگنڈے کی روک تھام کو یقینی بنائے۔ اسی طرح عوام کو بھی ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا چاپئے ایسا کوئی مواد شیئر نہ کریں جس ملک کی سالمیت پر آنچ آئے، آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی فرد یا جماعت کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اعلیٰ عدلیہ یا مسلح افواج کو تنقید کا نشانہ بنائے، سیاسی انتہاء پسندی ملک قوم کیلئے انتہائی خطرناک ہے اس کے سدباب کیلئے ضابطہ اخلاق بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.