پی ایس ایل 10، ڈرافٹ تقریب کی گوادر سے لاہور منتقلی کا امکان

0 8

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کی پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کو گوادر سے لاہور منتقل کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاجسٹک چیلنجز کے پیش نظر تبدیلی کا قوی امکان ہے، ابتدائی طور پر پی سی بی نے لیگ کے نئے ایڈیشنزمیں پلیئرز کے چناؤ کی تقریب گوادر میں سجانے کااعلان کیا تھا۔

لیکن اب اسے لاجسٹک مسائل کے سبب 11 جنوری کو لاہور میں ہی منعقد کیا جاسکتا ہے۔

پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 7 اپریل سے 20 مئی تک شیڈول ہے، اسے کامیاب بنانے کیلیے تیاریاں جاری ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.