نئے سال کے پہلے دن اسرائیل کے خلاف القسام بریگیڈ کی زبردست کارروائی

0 8

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف استقامتی محاذ کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

تحریک حماس کے فوجی بازو شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے نتیفوت صیہونی کالونی کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے ۔

دوسری جانب غزہ کے ادارہ اطلاعات کے سربراہ اسماعیل الثوابہ نے کہا ہے کہ سات اکتوبر دوہزار تیئیس سے اب تک صیہونی حکومت نے ہزاروں فلسطینی بچوں کو غزہ میں شہید کیا ہے جن میں سیکڑوں نوزائیدہ بچے شامل ہیں۔

اسماعیل الثوابہ نے بتایا ہے کہ اس دوران دو سوتیئیس بچے فلسطین میں پیدا ہونے کے بعد چند ہی دن کے اندر شہید ہوئے ہیں ۔ انہوں نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو واضح جنگی جرم قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اس سلسلے میں فوری تحقیقات اور اس نسل کشی میں ملوث افراد کو عدالت میں گھسیٹنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں بہت سے نوزائیدہ بچے، ادویات، غذا حتی کہ مناسب سرپناہ کے فقدان کے سبب اپنی جان گنوا رہے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں متعدد نوزائدہ بچے عالمی برادری کی لاپرواہی اور شدید سردی کی وجہ سے شہید ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.