غرہ میں نسل کش صیہونی حکومت کے ہاتھوں 17500 سے زائد بچے شہید

0 8

غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک 45,484 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 17581 بچے شامل ہیں۔

فلسطین کے سینٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق قابض صیہونی حکومت کی نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 45,484 فلسطینی شہید اور 100,000 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

سینٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے سربراہ علا عوض نے بتایا کہ شہداء میں 17,581 بچے اور 12,48 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 11,000 لوگ لاپتہ ہیں اور 108,900 لوگ زخمی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی آبادی اب 5,500,000 افراد تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 3,400,000 افراد مغربی کنارے میں ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.