اسرائیلی جارحیت، 24 گھنٹوں میں 5 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں جارحیت کے نتیجے میں 14 سالہ کم سن سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنین میں آپریشن کے دوران جمعرات کے روز 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوئے، اس کے علاوہ 3 افراد نے بدھ کو اسرائیلی کارروائی میں جام شہادت نوش کیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 36 فلسطینی شہریوں کو مختلف حملوں میں شہید کیا جاچکا ہے۔