سال نو کی آمد: لاہور میں آتشبازی پر مکمل پابندی، نوٹیفکیشن جاری

0 12

صوبائی دارالحکومت لاہور میں نیو ایئر نائٹ پرآتشبازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، انواٹرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ نئے سال کی آمد پر کسی قسم کی آتش بازی نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی پر بلا امتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، فضا میں آلودگی کے پیش نظر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سموگ کے تدارک کیلئے کوشاں ہے شہری بھی تعاون کریں، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں، صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے۔

ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی شہریوں میں صحت مسائل کا باعث بن سکتی ہے، صاف اور صحت مند ماحول کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.