بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

0 6

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا۔

شاہد رند کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سے بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہیں احتجاج کے باعث بند تھیں، بلوچستان حکومت نے ہمیشہ جائز احتجاج کی اجازت دی ہے، قومی شاہراہیں کسی کو بند کرنے نہیں دیں گے۔

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج سے متعلق عدالتی حکم پر عمل کریں گے،کوئی اسپتال نجکاری کی طرف نہیں لے جارہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.