شام میں ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے شام کے حوالے سے سعودی عرب کے بیانات کو انتہائی مثبت قرار دے دیا۔
شام میں ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے عالمی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ شام کے مستقبل میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پاس شام میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔
احمد الشرع نے کہا مجھے سعودی عرب نے شام کے لئے جو کچھ بھی کیا ہے اس پر فخر ہے، انہوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں پیدا ہونے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ سعودی دارالحکومت میں سات سال کی عمر تک رہے، دوبارہ وہاں کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ شام کو آزاد کرانا اگلے 50 سالوں کے لئے خطے، خلیج اور شام کی سلامتی کی ضمانت ہے۔