کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر کو رہا کرائیں، سی اے آئی آر کا امریکی صدر سے مطالبہ

0 6

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنزنے امریکی صدر سے غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں مسلمانوں کی وکالت کرنے والی سرکردہ تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی کا مطالبہ کریں جنہیں اسرائیلی فوج نے اغوا کیا تھا، یہ ہسپتال شمالی غزہ میں کام کرنے والی آخری طبی سہولت تھی اور جمعہ کو اسرائیلی بمباری نے اسے معطل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کو حراست میں لئے جانے سے قبل غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ پر حملہ کیا گیا، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر ) نے گزشتہ روز غزہ میں ہسپتالوں پر اسرائیل کے ٹارگٹڈ حملوں اور اس میں طبی عملے اور مریضوں کے قتل، اغوا اور بدسلوکی کی بھی مذمت کی۔

سی اے آئی آر کے نیشنل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہاد عواد نے بیان میں کہاکہ ان تمام ضمیر والوں کو غزہ میں اسرائیل کی جانب سے طبی عملے، مریضوں اور ہسپتالوں پر جاری نسل کشی کی مذمت کرنی چاہیے جو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ جو اسرائیل کی نسل کشی کی کارروائیوں میں ملوث ہے کو غزہ بھر میں طبی سہولیات پر اسرائیلی حملوں کو بند کرنے اور ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی کا مطالبہ کرنا چاہئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.