امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 3 افراد ہلاک

0 9

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان کئی ریاستوں تک پھیل گیا، ٹیکساس، لوزیانا، مسی سپی، جارجیا، الاباما، ٹینیسی، شمالی اور جنوبی کیرولائنا طوفان سے شدید متاثر ہوئے۔

گرج چمک کے ساتھ 150 سے زائد طوفانی بگولوں نے تباہی مچائی، طوفان کے باعث 383 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، طوفانی بگولوں سے گھروں کی چھتیں اُڑگئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق شمالی فلوریڈا اور کیرولینا سمیت کئی شہروں میں ژالہ باری بھی ہوئی، دو لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.