ملک کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز

0 10

ملک کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

سی فائیو کی فرسٹ کنکریٹ پورنگ کی تقریب ہوئی، تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جوہری بجلی گھر چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کی تعمیر 2030 میں مکمل ہوگی۔

منصوبے کی تکمیل سے قومی گرڈ کو 1200 میگاواٹ مزید بجلی حاصل ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور سی این این سی کو مبارکباد دی۔

شہباز شریف سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ چشمہ نیوکلیئر منصوبہ پاکستان، چین کے درمیان سٹریٹجک تعاون کا ایک اور سنگ میل ہے، چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کنکریٹ پورنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر انرجی توانائی بحران کا دیرپا حل ہے، چشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ یونٹ 5 پاکستان چین تعاون کا عظیم مظہر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.