عارف سعید پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور خالد محمود سیکرٹری منتخب

0 10

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عارف سعید صدر، فاطمہ لاکھانی سینئر نائب صدر اور خالد محمود سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آئندہ چار سالہ مدت کے لیے عارف سعید صدر، فاطمہ لاکھانی سینئر نائب صدر اور خالد محمود بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے الیکشن میں چیئرمین الیکشن کمیشن پرویز اقبال میر نےکامیاب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا کی جانب سے ونود کمار تیواری نے بحیثیت مبصر آن لائن شرکت کی۔

منتخب ہونے والے دیگر عہدیداران میں عامر جان، ماجد وسیم، عشرت اشرف، عندلیب سندھو نائب صدور، محمد جہانگیر ڈپٹی سیکرٹری جنرل، احمد ملک سیکرٹری فنانس، ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرلز کی نشست پر اعصام الحق، واجد علی اور تہمینہ آصف کامیاب قرار پائے۔

اولمپک اسپورٹس کے نمائندوں میں حافظ عمران بٹ، محمد ارشد ستار، صدف اکرم کے نام شامل ہیں۔

سمیرا ستار، ثناء علی اور آمنہ تنویر کا انتخاب ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کے طور پر ہوا۔

میڈیا سےگفتگو میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر عارف سعیدکا کہنا تھا کہ ان کا پہلا ہدف انتظامی امور سے بڑھ کر کھیل کی اقدارکو اہمیت دینا ہے، کھیلوں میں اخلاقیات اور اسپورٹس مین شپ کو لےکر آئیں گے، میرٹ اور ایمانداری کریں گے تو کھیلوں میں کامیابی خود ملےگی۔

عارف سعیدکا کہنا تھا کہ یہ سوچ اب فرسودہ ہو چکی ہےکہ ہم پہلے میڈل لیں گے اور پھر ایماندار ہو جائیں گے، ہم اولمپک ازم کے مطابق ہاؤس کو چلانے کی کوشش کریں گے، ہم سب کے ساتھ مل کر کھیلوں کی ترقی کے لیےکام کریں گے اور یہی ہمارا مقصد ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.