استقامتی محاذ کے مجاہدین نے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

0 9

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس نے غزہ میں غاصب اسرائیل پر یکے بعد دیگرے مہلک ضربیں لگائی ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس نے غزہ میں غاصب اسرائیل پر یکے بعد دیگرے مہلک ضربیں لگائی ہیں۔

سرایا القدس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے مجاہدوں نے جبالیہ کیمپ میں فوجیوں اور ان کے سازوسامان کو مارٹرگولوں سے نشانہ بنایا اور غزہ شہر میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے جاسوس ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

شہید عمر قاسم کی فورسز نے رفح شہر کے جنوب میں صلاح الدین کے داخلی راستے پرغاصب اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع اوران کے سازوسامان پر مارٹرگولوں سے حملے کرنے کی بھی اطلاع دی۔

شہید ابوعلی مصطفیٰ بریگیڈ نے بھی صیہونی دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز پر راکٹوں سے حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کے جواب میں کئے گئے۔

اسی دوران اسرائیلی ذرائع نے اعلان کیا کہ غزہ کے استقامتی جوانوں کے ہاتھوں نشانہ بننے والا ایک فوجی ہیلی کاپٹر تل ابیب کے قریب تل ہشومیر اسپتال میں اترا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ میں شدید جھڑپوں کے دوران گفعاتی بریگیڈ سے وابستہ تسبار بٹالین کا ایک افسر زخمی ہو گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.