فلسطینی مجاہدین کی بڑی کارروائی، صیہونی بستیوں پر برسے راکٹ

0 11

حماس نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں سدیروت اور نیرعام پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجا دئے گئے۔ صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے دو راکٹوں کو روک لیا گیا جبکہ کئی دیگر راکٹ کھلے علاقوں میں گرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے مقبوضہ شہروں میں صہیونی تنصیبات پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ کے قریب صہیونی آبادکاروں کے شہروں سدروت، نیرعام اور دیگر ملحقہ علاقوں میں شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کے لئے سائرن بجائے گئے ہیں۔ ایک راکٹ نے سدیروت کو نشانہ بنایا ہے جو غزہ کے قریب واقع ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ سے 5 راکٹ سدروت کی طرف داغے گئے تھے۔ ان میں سے تین راکٹ شہر میں جا گرے ہیں۔

صہیونی چینل 12 کے رپورٹر نے بتایا کہ یہ میزائل شمالی غزہ کے "بیت حانون” سے داغے گئے جہاں اس وقت اسرائیلی فوجی اور اس کے جنگی آلات موجود ہیں۔

صیہونی ایمرجنسی سروس نے اعلان کیا کہ ان کی ٹیمیں ان علاقوں میں بھیجی گئی ہیں جہاں سائرن کی آواز آئی تھی تاکہ صہیونیوں کے زخمی ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

علاوہ ازین صہیونی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت کے راکٹ کیبوتس نیریم میں گرنے سے صہیونیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.