غزہ پر دہشتگرد صیہونی حکومت کی بمباری جاری

0 8

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کی صبح سے اب تک مختلف مقامات پر جارح اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں انتالیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے چارسو پچاسویں روز بھی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر جار صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی صبح سے اب تک مختلف مقامات پر جارح صیہونی فوجیوں کے حملوں کے نتیجے میں انتالیس افراد شہید ہوئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ غزہ میں گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی بربریت میں شہداء کی تعداد پینتالیس ہزار پانچ سو چودہ اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار ایک سو نوے سے تجاوز کرچکی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج اتوار کو غزہ کے الوفا ہسپتال پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی خبر دی ہے۔ اس حملے میں کم از کم سات افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

قدس نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے غزہ شہر کے مرکز میں واقع الوفاء اسپتال کی بالائی منزل پر بمباری کی۔اس سلسلے میں غزہ کی شہری دفاع کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس لمحے تک ملبے سے سات شہداء کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور متعدد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.