سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی بارات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لباس توجہ کا مرکز بن گیا۔
سوشل میڈیا پر جہاں زید حسین کی بارات کی تصاویر وائرل ہوئیں وہیں مریم نواز کے لباس کے چرچے بھی عام رہے۔
زید حسین کی بارات پر سامنے آئی تصاویر میں مریم نواز کو پرپل کلر کے خوبصورت ٹراؤزر سوٹ میں گرین کلچ اٹھائے مسکراتے دیکھاجاسکتا ہے۔
مریم نواز نے زید حسین کی بارات پر پاکستانی فیشن برانڈ Muse کا لباس زیب تن کیا، جیو اردو کے نمائندے کو دی گئی تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے اس لباس کی قیمت 3 لاکھ50 ہزار ہے۔
دوسری جانب مریم نواز کے ہمراہ ان کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جنہوں کے زید حسین کی بارات کے موقع پر والدہ کی طرح فیشن برانڈ Muse کے ہی پنک جوڑے کا انتخاب کیا۔
فیشن ویب سائٹ کے مطابق ماہ نور صفدر کے اس جوڑے کی قیمت 2 لاکھ 80ہزار ہے۔
اس سے قبل صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ نے زید حسین کے نکاح پر بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے جوڑے کا انتخاب کیاتھا جس کی قیمت نمائندہ جنگ کو 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔