نوشہر و فیروز: شادی سے واپس آنیوالی وین ٹرالر سے ٹکرا گئی، 7 افراد جاں بحق

0 10

نوشہر و فیروز میں ٹرالر اور وین میں ٹکر ہونے سے 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کےمطابق 7 لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ 8 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق نوشہرو فیروز کی تگڑ برادری سے ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کا شکار وین شادی کی تقریب سے نوشہر و فیروز واپس آرہی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.