جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی

0 11

سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 وکٹوں سے مات دے دی۔

سنچورین ٹیسٹ کے چوتھے دن جنوبی افریقا نے 27 رنز اور 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز شروع کی۔

ایڈم مارکرم اور ٹمبا باووما نے 43 رنز کی شراکت قائم کی، مارکرم 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ باووما نے 40 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد 3 کھلاڑی 99 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقا کی اس تباہی کے ذمے دار محمد عباس تھے جنہوں نے 6 کھلاڑی پویلین پہنچائے لیکن اُس کے بعد ربادا اور مارکو ینسین جم گئے جو ٹیم کو فتح دلاکر میدان سے واپس آئے۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں سے شکست دی، اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقانے اگلے سال ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی جگہ پکی کرلی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریزکا دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.