روہت جانے کا وقت ہوگیا ہے! بھارتی صحافی کا کپتان سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ

0 10

نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے آسٹریلیا کیخلاف ناقص پرفارمنس پر اپنے ہی کپتان سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسپورٹس تک کے لائیو سیشن کے دوران بھارتی جرنلسٹ نے روہت شرما کی کپتانی سے ریٹائرمنٹ پر گفتگو اُس وقت کی جب باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے دن ٹیم کی پرفارمنس زیر بحث تھی۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ کپتان روہت شرما کے جانے کا وقت ہوگیا ہے، اگر انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تو یہ میرے لیے حیران کُن ہوگا۔

وکرانت گپتا نے دوران گفتگو کہا کہ بھارت میں کوئی ایک پلیئر بھی ایسا نہیں، جس نے چیف سلیکٹر سے کہا ہو کہ میری بس ہوگئی، روہت شرما کا ریٹائرمنٹ کا ارادہ ہوتا تو وہ اوپننگ نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کپتان کے رنز نہیں آرہے ہوتے ہیں تو اس کی ڈریسنگ روم میں عزت کم ہونا شروع ہوجاتی ہے، کرکٹ میں کوئی بھی ساری عمر کپتان نہیں رہتا۔

صحافی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کرکٹ میں کپتان آنے اور جانے کا سسٹم رہا ہے، نیا کپتان آئے گا، اس معاملے میں سوشل میڈیا کا اثر رسوخ بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا سے سیریز کے دوران 5 اننگز میں بالترتیب 3 ،6، 10 اور 3 کا اسکور کیا یوں مجموعی طور پر صرف 22 رنز بنائے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.