غزہ وحشتناک انسانی المیے کے دہانے پر

0 11

شمالی غزہ میں وبائی امراض پھیلنے کے نتیجے میں اس علاقے میں وحشتناک انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر دو بار بمباری کی جس کے نتیجے میں پچاس فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔ بدھ کو بھی غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت میں پندرہ فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے کل ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ فلسطینی شہدا کی تعداد پینتالیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں تیرہ ہزار سے زائد صرف بچے شامل ہیں اور سات ہزار کی تعداد عورتوں پر مشتمل ہے جبکہ تقریبا ایک لاکھ آٹھ ہزار فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں شمالی غزہ میں وبائی امراض پھیلنے پر خبردار بھی کیا گيا ہے جس کے نتیجے میں اس علاقے میں وحشتناک انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.