دہشتگرد قوم سمیت پوری انسانیت کے دشمن ہیں: بلاول بھٹو زرداری

0 6

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں 13 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم سمیت پوری انسانیت کے دشمن ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہماری سکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند اور قوم کا عزم غیرمتزلزل ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں میجر محمد اویس کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید افسر ارضِ وطن کا بہادر بیٹا تھا، ان کی قربانی لازوال ہے۔

انہوں نے شہید میجر محمد ادریس کے اہلخانہ سے بھی دلی تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.