امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اضافی لڑا طیارے بھیجنے کا اعلان

ایف 16 اور ایف 35 طیارے بحری جنگی جہاز کے ساتھ بھیجے جائیں گے

0 50

نیو یارک (شوریٰ نیوز)امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اضافی لڑا طیارے بھیجنے کا اعلان،ایف 16 اور ایف 35 طیارے بحری جنگی جہاز کے ساتھ بھیجے جائیں گے ،امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق عسکری قوت میں اضافہ آبنائے ہرمز اور اطراف کے علاقوں کی نگرانی کیلئےکیا جا رہا ہے جبکہ اہم آبی گزرگاہوں پر کمرشل جہازوں کو ایران سے درپیش خطرات پر فوجی موجودگی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ نہ بننے دیں۔امریکا نے ایرانی پولیس کی رپورٹس پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب پہننے کیلئے زبردستی پابند کیا جا رہا ہے، لگتا ہے ایرانی حکومت نے حالیہ احتجاج سے کچھ نہیں سیکھا۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یقین رکھتے ہیں کہ کہیں بھی خواتین اور بچیوں کو مرضی سے حجاب پہننے کی اجازت ہونی چاہیے۔یاد رہے کہ ایران میں حجاب کو لے کر قوانین کے نفاذ کے لیے اخلاقی پولیس نے ایک بار پھر کوششوں کو تیز کرتے ہوئے سڑکوں پر گشت شروع کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.