چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتا،پرویز خٹک

الیکشن کے موقع ملے پی ٹی آئی مان جاتی توآج ملک میں الیکشن ہو چکے تھے

0 44

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک بہت پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتا،الیکشن کے موقع ملے پی ٹی آئی مان جاتی توآج ملک میں الیکشن ہو چکے تھے۔ پی ٹی آئی کا الیکشن میں نہ جانا یک راز ہے اور مستقبل میں یہ راز فاش ہو گا۔9 مئی کو جو واقعہ ہوا اس کے پیچھے کوئی ماسٹر مائنڈ تو ہو گا۔ایک ہی شخص تھا اعظم خان جو حکومت چلاتا تھا باقی تو کچھ تھا ہی نہیں۔پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا جھوٹ پر چلتا ہے، گالیاں دینا ان کا کام ہے۔ہمارے پاس تین راستے تھے،اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی، سیاست سے علیحدگی ،تیسرا راستہ منتخب کیا جو تھا کہ پاکستان کیلئے سیاست کریں۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران کا مشن تھا کہ قوہم کو بے وقوف بنایا جا رہاہے، نیا پاکستان بن رہا ہے نہ کوئی کام کیا جا رہا ہے،عوام کو سمجھانا پڑے گا کہ بس صرف ایک نعرہ ہے باقی کچھ نہیں ہو رہا۔پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سیاسی آدمی یقینا موقع دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے، موقع آیا تو بھر پور فائدہ اٹھایا ہے۔الیکشن کرانے کے مواقع ملے لیکن انکار کیا گیا۔ مقصد کیا تھا کہ ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ انتشار کا موقع پا کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی جو درست نہیں تھی۔آزادی کا نعرہ لگانے کے پیچھے مقصد کیا تھا ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا۔نیا پاکستان بنانے کا نعرہ صرف نعرہ ہی رہ گیا اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ بار بار کہا کہ ہم لڑائی نہیں کر سکتے ہمیں الیکشن میں جانا ہے لیکن ان کی ایک ہی کوشش تھی کہ عوام کو بے وقوف بنانا ہے۔اب ان لوگوں کو سمجھ آجائے گی کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے۔یقین ہے لوگوںکو سمجھ آگئی کہ جھوٹ بول کر انہیں بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے سوال ہے کہ الیکشن کیلئے کیوں نہیں مان رہے تھے، ایجنڈا کیا تھا۔انتشار ملک کے لئے اچھا نہیں، ہم جمہوری لوگ ہیں لڑائیوں کے عادی نہیں۔بس یہ ہی سوال ہے جب الیکشن کرانے کے مواقع تھے تو کیوں نہیں مانے،ملک میں انتشار پھیلائیں گے تو پھر پی ٹی آئی کا مقصد کیا ہے۔ہمیں الیکشن کے مواقع دیئے گئے چیئرمین پی ٹی آئی مان نہیں رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سائفر والے معاملے سے متعلق میرے پاس تفصیل نہیں ہے۔بہت سی چیزیں میرے دل میں ہیں جو کبھی وقت آئے گا تو بتائیں گے۔ انہوں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو4 مرتبہ الیکشن کرانے کے مواقع ضائع کرنے کے پیچھے راز کیا تھا۔پی ٹی آئی کا 4 مرتبہ الیکشن کرنے کے مواقع ملے لیکن راضی نہیں ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا کہ الیکشن کرانے کے مواقع ضائع نہ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ورزیر اعلی بنانے کی کوئی بات نہیں ہوئی،ٓنو مئی سے متعلق پی ٹی آئی کو جو نقصان ہوا ہے ان کو اندازہ ہی نہیں ہے۔نو مئی سے متعلق ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا۔ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو سوچنا چاہئے نومئی کے پیچھے راز کیا تھا۔ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا، کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ایک واقعہ ہوتا ہے اور قیادت کو معلوم نہ ہو تو کچھ تو ہے۔نیا پاکستان بن رہا ہے نہ کوئی سوچ ہے، بس ایک نعرہ ہے غلط لائن پر لگا دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.