محرالحرام بھائی چارگی امن وآشتی کا تقاضا کرتا ہے ،ڈی سی خضدار

اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں

0 46

خضدار(آن لائن) ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد کی زیر صدارت محروم الحرام کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ محرم الحرام کے دوران قیام امن کو برقرار رکھنے، سیکورٹی کے سخت انتظامات، ماتمی جلوس کے روٹ کے تعین و دیگر امور کے بارے میں غور و خوض ہوا۔ اجلاس میں مختلف مسلک کے علمائے کرام اور سیکورٹی نافذ ادا کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ محرالحرام بھائی چارگی امن وآشتی کا تقاضا کرتا ہے مسالک کی جانب سے ایک دوسرے کا احترام کرنا اور قیام امن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے ہی مسائل حل اور امن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔  محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن و امان برقرار رکھیں اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہاہیکہ محرم الحرام مقدس مہینہ ہے اور یہ مہینہ انسانی تاریخ میں عظیم قربانیوں سے عبارت ہے۔ محرم الحرام کا احترام ہر حال میں لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ محر م الحرام کا مہینہ مسلم امہ کو مسلکی اور فقہی تضادات میں الجھنے کے بجائے ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے اجلاس میں جماعت اہلسنت خضدار کے صدر مولانا نوراحمد زہری سنی علماء کونسل کے جنرل سیکریٹری حافظ ثناء اللہ فاروقی جمعیت علمائے پاکستان کے صدر مولانا محمد قاسم قاسمی صدر سنی علماء کونسل مولوی محمد قاسم پاکستان سنی تحریک کے نائب امیر مولانا منیراحمد انمجن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل اور دیگر قانون نافذ ادا کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.