تحریر الشام کے 24 افراد ہلاک و زخمی
شام میں تحریرالشام سے وابستہ ذرائع نے شمال مغربی شام میں اپنے کچھ عناصر کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
مہر خبر رساں ادارے کے حوالے سے سحاب چینل نے رپورٹ دی ہے کہ تحریرالشام کے وزیر داخلہ محمد عبد الرحمان نے ایک بیان میں تحریر الشام کے چودہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح گروہ کے یہ افراد مغربی شام میں طرطوس کے علاقے میں مارے گئے۔ جبکہ اسی علاقے میں دس دیگر زخمی بھی ہوئے۔
عبدالرحمان نے اسی طرح دعوی کیا ہے کہ یہ افراد شام کی سابق حکومت کی آرمی کے بچے کچے فوجیوں کے حملے میں ہلاک ہوئے۔
شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بشار اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کے مختلف علاقوں میں داعشی عناصر کی سرگرمیاں تیز ہوگئ ہیں جبکہ الجولانی گروہ کے افراد خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ شام میں مخالف مسلح گروہ کے لیڈر الجولانی شامی شہریوں کا قتل عام اور انھیں اغوا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب بعض خبری ذرائع نے شمال مشرقی شام میں فوجی ہتھیاروں سمیت امریکی فوجیوں کے قافلے کے داخل ہونے کی خبر دی ہے۔