بھارت میں اذان پر پابندی

اسلامو فوبیا کے تحت اسلام اور مسلمان نشانے پر جموں و کشمیر مرکز العلوم الاسلامیہ کے سربراہ کا خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارت میں بھی اسلامو فوبیا کے تحت اسلام و مسلمانوں کو بدنام کرنے کے منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنہاء بی جے پی حکومت میں ہی نہیں بلکہ کانگریس کے دور اقتدار میں بھی مسلمانوں کیخلاف سازشیں رچائی گئیں، لیکن اب دن بدن اس میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

0 138

مولانا سید بلال احمد کرمانی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے، قمرواری سرینگر میں ایک اہم تعلیمی ادارہ ’’سلسبیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ‘‘ جسکا قیام 18 برس قبل عمل میں لایا گیا، وہ اس ادارے کے سرپرست ہیں، اسکے علاوہ مرکز العلوم الاسلامیہ کشمیر کے سربراہ بھی ہیں۔ مرکز العلوم الاسلامیہ ایک فلاحی انجمن ہے۔ مولانا بلال کرمانی جموں و کشمیر اسلامک مشن کے بانی بھی ہیں۔ ایک اہم نشست کے دوران اسلام ٹائمز کے نمائندے نے بھارت کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مولانا بلال احمد کرمانی کیساتھ خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی اسلامو فوبیا کے تحت اسلام و مسلمانوں کو بدنام کرنے کے منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنہاء بی جے پی حکومت میں ہی نہیں بلکہ کانگریس کے دور اقتدار میں بھی مسلمانوں کیخلاف سازشیں رچائی گئیں، لیکن اب دن بدن اس میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.