اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی پھر خلاف ورزی، مشرقی لبنان میں بمباری

0 5

اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرقی لبنان کے علاقے بعلبک پر بمباری کی گئی۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بعلبک ریجن میں صبح سویرے بمباری کی، بعلبک کا یہ علاقہ لبنان کے مشرق میں واقع ہے اور پچھلے کافی عرصے سے اسرائیل کا بمباری کے لئے خصوصی ہدف ہے۔

لبنانی فوج سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس علاقے میں مبینہ طور پر حزب اللہ کے مراکز اور اسلحہ سے متعلق ویئر ہاؤسز کو نشانہ بنایا ہے، تاہم لبنانی فوج کے اس ذمہ دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز کہا تھا کہ اس نے اپنے دفاع کے لیے جنوبی لبنان میں اپنی فوجی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور یہ جنگ بندی معاہدے کے بالکل مطابق ہے۔

یاد رہے اسرائیل اور لبنان کے درمیان 27 نومبر 2024ء کو معاہدے کا باقاعدہ اعلان ہوا تھا، تاہم اسرائیل نے ایک دن کے وقفے کے بعد اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بمباری شروع کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.