جنید شفیق آئی ٹی بی اے ٹین پن باؤلنگ رینکنگ ٹورنامنٹ کے فاتح

ماسٹر ڈبلز کے ایونٹ میں اعجاز الرحمان اور دانیال اعجاز نے کامیابی حاصل کی

0 45

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)جنید شفیق آئی ٹی بی اے ٹین پن باؤلنگ رینکنگ ٹورنامنٹ کے فاتح،ماسٹر ڈبلز کے ایونٹ میں اعجاز الرحمان اور دانیال اعجاز نے کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان اورسیکرٹری جنرل محمد حسین چھٹہ نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئےآئی ٹی بی اے ٹین پن باؤلنگ رینکنگ ٹورنامنٹ میں ماسٹر سنگلز کا ٹائٹل جنید شفیق نے جیت لیا،جبکہ محمد فہیم اور دانیال اعجاز بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے اور اسی طرح ماسٹر ڈبلز کا ایونٹ اعجاز الرحمان اور دانیال اعجاز نے جیت لیا۔ محمد فہیم اور قاسم طالب نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ رانا افضال اختر اور جنید شفیق تیسرے نمبر پر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.