شامی صوبے طرطوس میں فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں میں جھڑپیں،17 افرادہلاک

0 4

شام کے صوبہ طرطوس میں فورسز اور معزول صدربشارالاسد کے حامیوں میں جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شامی مبصرین کے مطابق جھڑپیں بشار الاسدکے ملٹری جسٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد کانجو حسن کی گرفتاری کے دوران ہوئیں جس میں 17 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

شامی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ محمد کانجو حسن کی گرفتاری کیلئے جانے والی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، دوران کارروائی 3 مسلح افراد بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محمد کانجو حسن کو بدنام زمانہ صید نایا جیل میں مظالم کاذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ شامی صوبہ طرطوس معزول صدر بشار الاسد کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.