این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کا کراچی سے چٹاگانگ تک تاریخی شپنگ سروس کا آغاز

0 4

نیشنل لوجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) اور دبئی پورٹس (ڈی پی) ورلڈ نے کراچی سے چٹاگانگ تک تاریخی شپنگ سروس کا آغاز کر دیا۔

این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ نے اکتوبر میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلی براہ راست شپنگ سروس کے آغاز کے بعد 1,000 سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل کر لی جو جنوبی ایشیا میں تجارت اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

کراچی اور جبل علی کے درمیان کنٹینرز کی سروس 13 جنوری کو این ایل سی کے پہلے جہاز کے ساتھ شروع ہوگی، دوسرا جہاز جنوری کے آخر تک روانہ کیا جائے گا۔

فروری 2025 میں خوردنی تیل کے جہاز کی روانگی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے، جو اس اشتراکی کوشش کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔

اس سروس سے علاقائی تجارت کے فروغ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، سروس کا مقصد معاشی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا اور خطے میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.