کارلوس الکاراز نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
عالمی نمبر ون نے نوویک جوکووچ کو ہرا کر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ جیتا
لندن(شوریٰ نیوز) سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اورمیگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکارازنے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 20 سالہ کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سربین بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کو شکست دے کر نہ صرف پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ نوویک جوکووچ کا آسٹریلوی ویمن ٹینس سٹار مارگریٹ کورٹ کے 24 میجر سنگلز ٹائٹلز جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کا خواب بھی چکناچور کر دیا۔سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔سپین کے کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصاب شکن مقابلے کے بعد حریف 23 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح سربین سٹار اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کو 6-1، 6-7(6-8)،1-6، 6-3 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیتا بلکہ نوویک جوکووچ کی ومبلڈن اوپن کی مسلسل فتوحات کو بھی بریک لگا دی۔ کارلوس الکاراز کی اس فتح سے 36 سالہ سرب کھلاڑی نوویک جوکووچ کےایس ڈبلیو۔ 19 میں لگاتار پانچواں ٹائٹل،آل انگلینڈ کلب میں مردوں کا آٹھواں ٹائٹل اور مجموعی طور پر 24 واں بڑا ٹائٹل جیتنے کے خواب بھی چکناچور کر دیا۔ کارلوس الکاراز نے 4 گھنٹے اور 42 منٹس کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فتح سمیٹی۔پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد کارلوس الکاراز نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور میں اس فتح کا کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا، 20 سالہ ہسپانوی سٹار نے کہا کہ الکاراز نے کہامیرے لئے 2013 کے فائنل کے بعد سینٹر کورٹ پر نوویک جوکووچ کو شکست دینے والے پہلاکھلاڑی ہونے کا اعزاز قابل فخر ہے،اس وقت جب نوویک جوکووچ اپنی بہترین کارکردگی کے بڑے درجے پر ہے۔ کارلوش الکاراز نے کہا ومبلڈن ٹینس کورٹ پر 10 سال سے ناقابل شکست رہنے والے دفاعی چیمپئن کو ہرانے والا ہسپانوی کھلاڑی ہونا میرے لیے واقع ہی حیرت انگیز ہے۔اس فتح کے بعد کارلوس الکاراز کے گرینڈ سلام ٹائٹلز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ وہ اس سے قبل 2022 کا یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔