فخر زمان اور صائم ایوب اگر اوپننگ کریں تو ون ڈے میں ہم 400 رنز بناسکتے ہیں: یونس خان

0 3

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نےکہا ہےکہ فخر زمان کو ٹیم میں ضرور ہونا چاہیے، فخر زمان اور صائم ایوب اگر اوپننگ کریں گے تو ون ڈے میں ہم 400 رنز بناسکتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب اور فخرزمان فارم میں ہیں، فخر زمان اور صائم ایوب کو نیچے نمبرز پر نہیں کھلانا چاہیے، ایسے پلیئرز جو ٹیم کے لیےکھیلتے ہوں ان کو سپورٹ کرنا چاہیے، دونوں کھلاڑیوں کو اوپنر کھلانے سے ٹی ٹوئنٹی میں بھی 250 رنز ہوسکتے ہیں۔

سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی کا مؤقف بہترین تھا، اچھی بات ہے پاکستان میں بڑا ٹورنامنٹ ہو رہا ہے، جب آپ اپنے سے اچھے رینک کی ٹیم سے کھیلتے ہیں تو فائدہ ہوتا ہے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچزپاکستان میں ہو رہے ہیں یہ خوش آئند بات ہے، نو سال ہم نے پاکستان سے باہرکرکٹ کھیلی، ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے، یہ اچھی بات ہے پاکستان میں بڑا ٹورنامنٹ ہورہا ہے ، میری خواہش ہے پاک بھارت کرکٹ مستقل ہو، میں ہمیشہ پاک بھارت کرکٹ کی بات کرتا ہوں ، بھارت کے خلاف کھیل کر آپ بڑے پلیئر بنتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.