صیہونی فوجی ٹھکانے پر یمن کی مسلح افواج کا میزائل حملہ

0 15

یمن کی مسلح افواج نے تل ابیب کے مرکز میں ایک فوجی ہدف کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہےکہ فلسطینی قوم کی حمایت اور غزہ میں صیہونی دشمن کے جرائم اور اسی طرح یمن کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں اس ملک کی مسلح افواج نے تل ابیب کے یافا علاقے میں صیہونی فوجی ٹھکانے پر فلسطین ٹو ہائیپر سونک بیلسٹک میزائل سے تل ابیب کو نشانہ بنایا-

بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے- یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کے خلاف جارحیت بند ہونے اور ناکہ بندی ختم ہونے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

یحیی سریع نے ہفتے کے روز بھی ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ یمنی مسلح افواج نے فلسطین ٹو ہائیپر سونک بیلسٹک میزائل سے تل ابیب کے یافا علاقے میں ایک فوجی اڈے کو تباہ کردیا -چند گھنٹے قبل اسرائیلی فوج نے یمنی میزائل کو مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی ناکارہ بنانے اور مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

یہ ایسے وقت ہے جب یمن سے مقبوضہ علاقوں کی جانب میزائل داغے جانے کے بعد دو سے زائد علاقوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔اس دعوے کے باوجود کہ یمنی میزائل کو مقبوضہ فلسطینی فضائی حدود میں پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔

یمن سے مقبوضہ علاقوں پر فائر کیے گئے میزائل کی تصاویر مختلف ذرائع ابلاغ میں شائع ہوئی ہیں۔اس حملے کے بعد بن گوریون ایئرپورٹ پر پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں اور تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.