انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

0 5

انسداد اسمگلنگ کے لیے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، اس دوران 6 کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 115.506 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

اسلام آباد میں ریڈ سن کیپٹل اسکوائر B 17 کے قریب 2 مختلف کاروائیوں میں 2 گاڑیوں میں چھپائی گئی 14.4 کلو افیون ، 70.8 کلو چرس اور 12 کلو آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اُدھر کالا شاہ کاکو انٹرچینج لاہور کے قریب گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں کراچی میں کوریئر آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 10 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

اسلام آباد میں بس اسٹاپ کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ سری نگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 302 گرام آئس برآمد کی گئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.