جے یو آئی وفد کا دورہ افغانستان، افغان وزیر کی شہادت پر رہنماؤں سے تعزیت

0 6

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے وفد نے افغانستان میں افغان رہنماؤں سے ملاقات کی اور خلیفہ سراج الدین حقانی اور امارت اسلامی کے رہنماؤں سے حاجی خلیل الرحمان حقانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

جے یو آئی ف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کے وفد نے وزیر حاجی خلیل الرحمن حقانی کے انتقل پر تعزیت کے لئے کابل کا دورہ کیا، وفد میں سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی ،جنرل سیکرٹری جےیوآئی خیبر پختونخوا مولانا عطاء الحق درویش اور صاحبزادہ سلوان محمود شامل تھے، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کی قیادت میں وفد نے امارت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

بیان کے مطابق وفد نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر کابل کا دورہ کیا، وفد نے خلیفہ سراج الدین حقانی اور امارت اسلامی کے رہنماؤں سے حاجی خلیل الرحمان حقانی کی شہادت پر تعزیت کی اور شہید رہنما کے بلندی درجات کے لئے دعاء کی۔

مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اور پاکستانی عوام امارت اسلامی اور افغان عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں، مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ ملا خلیل الرحمان حقانی کی شہادت سے امارت اسلامی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ امارت اسلامی کے رہنماؤں کی شہادتوں نے افغانستان کو امریکی تسلط سے آزاد کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.