اسلام آباد کے ضلع بھر میں 245 گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے 1500 سے زائد اہلکار تعینات کردئیے گئے۔
پولیس کے مطابق حساس گرجا گھروں پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گرجا گھروں کے آس پاس پٹرولنگ پولیس کے خصوصے دستے گشت کررہے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔
گرجاگھروں میں داخلے کے لئے پولیس اور رضا کار باڈی سر چنگ کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے شہر میں چیکنگ کے عمل کو سخت کردیا گیا ہے۔ سپروائزری افسران گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے اور باہمی مشاورت سے سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔
حساس گرجا گھروں کی نگرانی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی کی جارہی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے کئے خصوصی سکواڈز تشکیل دئیے ہیں۔ ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹریفک افسران ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے۔ تفریحی مقامات کے اردگرد پٹرولنگ پولیس کے خصوصی دستے تعینات کردئیے گئے ہیں۔