بشریٰ بی بی کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد دیگر پارٹی رہنماؤں اور وکلا کو اجازت ملی

0 7

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اہلیہ بشریٗ بی بی، چیئرمین پی ٹی آئی، سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل قاضی انور سمیت 5 وکلا نے ملاقات کی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے بشریٰ بی بی خیبر پختونخوا کے سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچیں، بشریٰ بی بی کی پروٹوکول میں کے پی پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 12 مسلح سرکاری اہلکار شامل تھے اور پروٹوکول میں 2 بلٹ پروف گاڑیاں اور دو ڈالے بھی شامل تھے۔

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے کانفرنس روم میں ون آن ون ایک گھنٹہ ملاقات کی، بشری بی بی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے پشاور روانہ ہوگئیں۔

بشریٰ بی بی کی ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق صدر سپریم کورٹ بار قاضی انور، وکلا فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، بیرسٹر منصور اور ایڈووکیٹ مبشر نے ملاقات کی۔

پارٹی رہنماوں نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آدھا گھنٹہ ملاقات کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.